بوم بوم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کا ’’سیلاب‘‘امڈآیا

بوم بوم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کا ’’سیلاب‘‘امڈآیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( آن لائن) سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، انہیں دیکھنے کیلئے مداحوں کا ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ پشاور میں بھی ہوا جہاں وہ اشتہار کی شوٹنگ کیلئے پہنچے تو لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا اور شوٹنگ ہی کینسل کرنا پڑ گئی جبکہ لوگوں کو ہٹانے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا۔بوم بوم ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے پشاور کے گنجان آباد علاقے میں پہنچے تو لوگوں کا ایک بڑا ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اکٹھا ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو گئی کہ ہر جانب سر ہی سر نظر آنے لگے اور لوگوں کو پیچھے ہٹانے کیلئے پولیس بلانا پڑ گئی۔شاہدآفریدی اپنی گاڑی میں ہی موجود رہے اور سینکڑوں لوگوں کے جمع ہو جانے کے باعث گاڑی سے باہر بھی نہ نکل سکے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اشتہار کی شوٹنگ ہی کینسل کر دی گئی جبکہ کافی تگ و دو کے بعد بھی جب لوگوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا تو بالآخر پولیس نے مداخلت کر کے راستہ صاف کروایا اور یوں آفریدی کی جان بخشی ہوئی۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لوگوں کے پیار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ افسوس ہے کہ لوگوں کے بے حد پیار نے وہ کام بھی نہ کرنے دیا جس کے لئے میں آیا تھا۔
، لیکن راستہ صاف کروانے اور وہاں سے نکلنے میں مدد کرنے پر خیبرپختونخواہ پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔