گھانا کے ریفری جوزیف پر میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد

گھانا کے ریفری جوزیف پر میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد

  



گھانا(نیٹ نیوز)ترجمان فیڈرل انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کا کہنا ہے کہ گھانا کے ریفری جوزیف اوڈارٹی پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوگیاہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جوزیف اوڈارٹی نے جنوبی افریقااورسینیگال کے مابین کھیلے جا نے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں گڑبڑ کی تھی جس کے بعد انہیں 3ماہ کے لئے معطل کیا گیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر ریفری پر تا حیات پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وہ اب فٹبال سے متعلقہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فیفا کا کہنا تھا کہ فٹبال کی سا لمیت کی حفاظت کے لئے میچ فکسنگ کرنے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی