گول مال سیریز کی چوتھی فلم " گول مال اگین " کی شوٹنگ جاری

گول مال سیریز کی چوتھی فلم " گول مال اگین " کی شوٹنگ جاری
 گول مال سیریز کی چوتھی فلم

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم گول مال سیریز کی چوتھی فلم " گول مال اگین " کی عکسبندی جاری ہے ، فلم کے اداکار ارشد وارثی نے فلم کے سیٹ سے تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں ارشد وارثی ،پرینیتی چوپڑا ،توشار کپور ،کونال کیمو اور شریاس تلپاڑے فلم کی عکسبندی کے بعد بیٹھے ہیں جس میں ان کے چہروں پر تھکن کے آثار واضح نظر آرہے ہیں۔ ارشد وارثی نے تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ فلم کی دن بھر سخت شوٹنگ کے بعد ہماری حالت ایسی ہو جاتی ہے۔گول مال سیریز کی چوتھی فلم میں 2 نئے اداکاروں تبو اور پرینیتی چوپڑا کو شامل کیا گیا ہے ۔فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے اور بہت جلد فلم کی عکسبندی کا حصہ بنیں گے۔

مزید : کلچر