ورلڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ،خان سعید آفریدی ٹائٹل لے اڑے

ورلڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ،خان سعید آفریدی ٹائٹل لے اڑے

  



کراچی (آئی این پی) ایک پاکستانی سب پر بازی لے گیا، وطن کے اکیلے نوجوان نے ورلڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ اپنے نام کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خان سعید آفریدی نے انڈونیشین حریف کو ہر کر ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا نام روشن کرنے والے نوجوان پاکستانی اتھلیٹ نے ورلڈ تھائی مارشل آرٹس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔خان سعید آفریدی انڈونیشین حریف کو چت کرکے ستاون کے جی کیٹگری کے مقابلے کا چیمپئن بن گیا جو پورے ایونٹ میں واحد پاکستانی تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...