ٹیون سٹی فٹبال ٹورنامنٹ،مہران کلب کی فائنل میں رسائی

ٹیون سٹی فٹبال ٹورنامنٹ،مہران کلب کی فائنل میں رسائی

  



اسلام آباد(اے پی پی) ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن، راولپنڈی کے زیراہتمام جاری ٹیون سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے گنگال کلب کو 3-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن، راولپنڈی کے چیئرمین شوکت علی خان، سیکرٹری چوہدری امجد علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں مہران کلب اور گنگال کلب مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں مہران کلب نے دو کے مقابلے میں تین پنلٹی ککس سے شکست دے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی