عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم"ڈریگن "میں نظر آئیں گی

عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم"ڈریگن "میں نظر آئیں گی
 عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم

  



ممبئی(نیٹ نیوز) عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم"ڈریگن "میں نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے لیکن یہ دوسری سپر ہیرو فلم کی طرح نہیں ہے ۔فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم " بدرنیاتھ کی دلہنیا" آہستہ آہستہ 100کروڑ مارک کی طرف بڑھ رہی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم اب تک 83.77کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔فلم کے ہدایتکار شاشانک ختیان ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...