سیکرٹری انفارمیشن شعیب صدیقی کو نیا ایم ڈی پی ٹی وی بنانے کا حتمی فیصلہ

سیکرٹری انفارمیشن شعیب صدیقی کو نیا ایم ڈی پی ٹی وی بنانے کا حتمی فیصلہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایم ڈی پی ٹی وی کے خالی عہدہ پر تین ماہ کے لئے سیکرٹری انفارمیشن شعیب صدیقی کوتعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔سمری منظور ہوتے ہی شعیب صدیقی ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج سنبھال لیں گے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈی جی اداکار جمال شاہ ایم ڈی پی ٹی وی کی دوڑ میں شامل تھے لیکن ایک با اثر شخصیت کی مخالفت کی وجہ سے وہ اب اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔جمال شاہ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اس عہدہ کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں ان کو ایک اہم حکومتی شخصیت کی جانب سے ایم ڈی بنائے جانے کا واضح پیغام بھی مل چکا تھاجبکہ دوسری جانب پی ٹی وی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی شخص کا نام اس عہدہ کے لئے فائنل نہیں کیا گیا جب تک ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوجاتا اس وقت کسی قسم کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

مزید : کلچر


loading...