سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،خرد حیات

سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،خرد حیات
 سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،خرد حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل خرد حیات نے کہا ہے کہ سینئرزکا احترام کرنے والے ہی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔خرد حیات نے کہاکہ میں نے آج جو مقام شوبز میں حاصل کیا ہے وہ صرف اور صرف سینئرزکے احترام کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک وہ بہت سارے ڈراموں اور متعدد ویڈیوزمیں کام کرچکی ہیں جنہیں بے حد پسندکیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ وہ میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کرچکی ہیں جس سے انہیں کافی مقبولیت ملی اور ان کے پرستاروں میں بھی اضافہ ہواہے انہوں نے شوزمیں ہمیشہ اپنے ملک اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطررکھا ہے اور ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی بناء پر نام کمایاہے کبھی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے میری اور ملک کی بدنامی ہو،خرد حیات نے مزید کہاکہ ٹی وی پر بھی میں اپنی اداکاری اور پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں کبھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ناجائز کاموں کا سہارا نہیں لیا یہی وجہ ہے کہ میرے پروڈیوسرز اور میرے سینئرز مجھے کاسٹ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -