سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی

سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی
 سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی

  



آسٹریا(نیٹ نیوز) سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔میڈیا رپوٹس کیمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیاگیاہے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نیایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں؟۔

مزید : کلچر