"فکرے ریٹرنز "کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا، ریچا چڈھا
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا کا کہنا ہے کہ انہیں "فکرے ریٹرنز "کی شوٹنگ کرتے ہوئے بہت مزہ آیا ہے ۔ایمیزون بھارت فیشن ویک موسم خزاں موسم سرما 2017کے آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں بہت مزہ آیا کیونکہ اس دوران وہ کبھی ہوٹل میں اور کبھی اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھیں ۔ان کی والدہ انہیں اچھے اچھے کھانے کھلاتی تھیں اور ساتھ ٹفن بھی دیتی تھیں ۔
فلم8دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔