ایما واٹسن ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘کے سیکوئیل کا12 ملین ڈالر اضافی معاوضہ لیں گی

ایما واٹسن ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘کے سیکوئیل کا12 ملین ڈالر اضافی معاوضہ ...
 ایما واٹسن ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘کے سیکوئیل کا12 ملین ڈالر اضافی معاوضہ لیں گی

  



لاس اینجلس (نیٹ نیوز) اداکارہ ایما واٹسن اور اداکار ڈین سٹیون کی فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘کا سیکوئیل بنایا جائے گا اور موجودہ فلم کی کامیابی کے باعث ایما واٹسن کو اضافی12 ملین ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔فلم کے ہدایتکار بل مونڈن نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے وہ اس کا سیکوئیل بنانے پر غور کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ اس فلم کی پروڈکشن کمپنی نے بھی اس بارے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔بل نے بتایا کہ فلم کا سیکوئیل 2019 یا 2020 میں سامنے آ سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ ڈزنی اگلے سیکوئیل کے طور بیوٹٰی اینڈ دی بیسٹ کی اوریجنل کہانی کو ایک اینیمیٹڈ فلم کے طور بنانا چاہتا ہے۔بیوٹٰی اینڈ دی بیسٹ اب تک 170ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایما واٹسن نے اپنے سے ہیری پوٹر کے کردار کا تاثر اتارنے کے لئے اس فلم میں 3 ملین ڈالر معاوضہ پر کام کیا تھا تاہم اس نے ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فلم کے ہٹ ہونے کی صورت میں اس کا معاوضہ بڑھ کر 15 ملین ڈالر ہو جائے گا،چونکہ فلم کامیاب ثابت ہو گئی ہے اس لئے ایما اب اضافی 12 ملین ڈالر لیں گی۔ہالی وڈ میں فلم کے منافع میں اداکاروں کے حصہ داربننے کا رواج چل پڑا ہے اس لئے وہ فلم میں اپنی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کام کرتے ہیں اور بعد میں اضافی رقم بھی وصول کر لیتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...