لاروا کھانے والی مچھلیاں ڈال کر تالابوں پر نشان لگانے کی ہدایت

لاروا کھانے والی مچھلیاں ڈال کر تالابوں پر نشان لگانے کی ہدایت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ فشریز کی جانب سے جن تالابوں میں ڈینگی لاروا کو کھانے والی مچھلیاں ڈالی جائیں ان تالابوں کے نزدیک ایک نشان ضرور آویزاں کیا جائے اورمحکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے تاکہ لارواکش ادویات ان تالابوں میں نہ ڈالی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع لاروا کش ادویات و دیگر آلات کے حوالے سے اپنے اسٹورز کو اپ ڈیٹ کریں۔

۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو محکمے انسداد ڈینگی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ان کے بارے میں ضلعی سطح کے بعد ڈویژنل سطح کو رپورٹ کیا جائے۔ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی قصور عمارہ خان، ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق، اے ڈی سی ننکانہ صاحب شاہد حسن، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر صومیہ اقتدار سیکرٹری ڈیاگ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع قصور، ضلع ننکانہ صاحب، ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض نہیں ہے جبکہ لاہور میں دو مریض کنفرم ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1