رنگ روڈ اتھارٹی کا قرضہ معاف سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

رنگ روڈ اتھارٹی کا قرضہ معاف سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق لاہور رنگ روڑ اتھارٹی کو دیا جانیوالا کروڑوں روپے کا قرضہ پالیسی کے برعکس معاف کر دیا گیا۔

لاہور رنگ روڑ اتھارٹی ناردرن لوپ کو 43 کروڑ 23 لاکھ 79 ہزار کا قرض پانچ سال کے لئے دیا گیا تھا، تاہم فنڈز کہاں استعمال ہوئے اور ان کا ریکارڈ کہاں گیا اس بات کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...