تحریک انصاف عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے،نسیم زہرہ

تحریک انصاف عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے،نسیم زہرہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کینٹ وارڈ 6 سے امیدوار نسیم زہرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی بے لو ث خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی کارکنا ن چےئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ، انہو ں نے کہا کہ کشکول لیگ نے ملک و قوم کو قرضو ں کے پہاڑ تلے دبا دیاہے ، مہنگائی ، بیروزگاری ، بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نے روزمرہ کی زندگی کو شدید متا ثر کیا ہے ، بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکے ہیں، نااہل حکمرا ن قوم پر کسی عذاب سے کم نہیں ہیں۔

وہ گزشتہ رو زوارڈ 6 کینٹ میں الیکشن مہم کے دوران کارکنو ں سے خطا ب کر رہے تھی۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے تما م منصو بے ناکام اور مال بنا نے کے لیے ہیں ،، سستی روٹی ،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ،دانش سکول ، یوتھ لون سکیم جیسی ناکام سکیمو ں پر اربو ں روپے اشتہارات اور فو ٹو سیشن پر ضائع کیے اور اب میٹر و بس کے بعد اورنج ٹرین پر اربو ں روپے لگا کر قوم کو بیوقوف بنا نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...