حکومتی غفلت کے باعث لوگ مضر صحت پانی پی رہے ہیں،مراد راس

حکومتی غفلت کے باعث لوگ مضر صحت پانی پی رہے ہیں،مراد راس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی غفلت، لاپروائی اور بے حسی کے باعث لوگ انتہائی مضر صحت پانی پینے پر مجبور اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بیشتر شہری پیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں فری میڈیکل کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حلقہ اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس سلسلہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری میڈیکل کیمپ لگا کر اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...