قوم کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دے،ڈاکٹر شاہد صدیق

قوم کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دے،ڈاکٹر شاہد صدیق

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) ملک میں کر پٹ سسٹم کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگاان خیالات کااظہار تحریک انصاف میڈیا سیل کے سربراہ ڈاکٹر شاہد صدیق نے ایک بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی طاقت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی‘تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے سب کچھ قر بان کر نے کو تیار ہیں ‘اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے۔

تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظر ے کی سیاست کی جس کیلئے ہم ماضی میں قر بانیاں دے چکے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1