اداروں کی بندر بانٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میاں ایوب

اداروں کی بندر بانٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میاں ایوب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کو قومی اداروں کی بند باٹ کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دے گی حکومت نے قومی اداروں کو نجکاری کی آڑ میں اپنوں کو نوازنے کا جو پروگرام بنا رکھا ہے پیپلز پارٹی اس مقصد میں (ن) لیگ کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کیو جہ سے بے روزگاری میں خطر ناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت خاموش ہے۔

پاکستانی معیشت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے حکمران اپنی کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں حکومت نے اپنی پالیسوں سے ملکی برآمدات کا بیڑا غرق کردیا ہے ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے اوربرآمدات میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...