وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم بری طرح ناکام ہوگئی،نوشین

وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم بری طرح ناکام ہوگئی،نوشین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم بری طرح ناکام ہوگئی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سکیم میں نیشنل بنک آف پاکستان کو ایک ارب روپے کا خسارہ کا سامنا ہے ، حکومت چار سالوں میں ایک لاکھ نوجوانوں کے بجائے صرف 17ہزار سات سو باون 17ارب روپے کا قرضہ تقسیم کرسکی ہے


،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے منظور نذ ر کو اس سکیم میں اہم کردار دیا گیا جس کی تخواہ 13لاکھ80ہزار روپے ہے ،ابتدائی طو رپر اس سکیم میں سیاسی لوگوں کو نواز اگیا جو اب رقم واپس کرنے کو تیار نہیں ،حکومت کی ہر سکیم صرف دیکھاوے کے لئے ہے ، کسی بھی سکیم سے عوام کو فائدہ نہیں صرف مخصوص لوگ ہی فائد اٹھا رہے ہیں ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں