حکومت اداروں سے بلوں کی مد میں 250ارب وصول نہ کر سکی،عرفان عباسی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر لاہور ڈویژن کے جنر ل سیکرٹری عرفان عباسی نے کہاہے کہ نواز حکومت نے اقتدار میں آتے ہی گردشی قر ضے کے نام پر اپنے من پسند افراد کو نواز نے کے لیے480روپے جاری کر دیے اور اب یہ ہی گردشی قرضہ 414ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ، حکومت سرکاری اداروں سے بلوں کی مد میں 250ارب روپے وصو ل نہیں کر سکی۔
، پسی ہو ئی عوا م پر بلاواسطہ ٹیکسوں کی بارش کر دی ہے اورسالانہ تجارتی خسارہ 33ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کھربوں روپیوں کے میگا سیکنڈل سامنے آچکے ہیں ،حکمران قومی اثاثوں کو فروخت کر کے لاکھوں مزدوروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں ، (ن) لیگ کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں ، نواز حکومت نے اپنے من پسند افراد کو نوکریوں میں20ویں اور21ویں گریڈمیں غیر قانونی طور پر ترقیاں دی ، اعلی عدلیہ نے ان غیر قانونی تقرریوں کو کالعدم قردار دے کر حکومت کی نام نہاد شفافیت کا پول کھول دیا ہے ۔