حکومت پانی کے معاملے پر معذرت خوانہ رویہ ترک کرے،ناصر رمضان

حکومت پانی کے معاملے پر معذرت خوانہ رویہ ترک کرے،ناصر رمضان

  



لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ سندھ طاس مذاکرات میں معذرت خوانہ رویہ ترک کرکے بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے پر دوٹوک مذاکرات کیے جائیں اور مذاکرات میں پاکستانی دریاؤں کے پانی پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی ڈیموں کی تعمیر کو رکوایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے باعث پاکستانی دریا خشک اور زراعت متاثر ہورہی ہے سندھ طاس معاہدہ کا ضامن ورلڈ بنک خود ہے اس لیے پاکستان بھارت سے کھل کر بات کرے اور دریاؤں کا پانی بحا ل اور ڈیموں کی تعمیر کو رکوائے کیونکہ اگر بھارت نہ مانے تو پاکستان اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے۔

اور بھارت پر پابندیاں عائد کروائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...