شہداء ختم نبوت نے قادیانیوں کا راستہ روکا،سید کفیل بخاری

شہداء ختم نبوت نے قادیانیوں کا راستہ روکا،سید کفیل بخاری

  



لاہور(پ ر )تحریک ختم نبوت 1953 ء کے 10ہزار شہداء کی یاد میں مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں شہداءِ ختم نبوت سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداءِ ختم نبوت نے اپنے خون اور قربانی سے ملک کے نظریاتی تشخص کا دفاع کیا اور قادیانی ارتداد کا راستہ روکا ۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ملکی سلامتی و استحکام یہودی و قادیانی ناپاک سازش ہے۔ کانفرنس سے مجلس احرار اسلام کے نائب امیرسید کفیل بخاری سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد یوسف احرار ، جے یو آئی ف کے قائمقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان وفاق المدارس کے راہنما حافظ محمد نعمان حامدعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا مفتی حسن جمعیت علماءِ اسلام س کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرؤف فاروقی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنماڈاکٹر عبد الغفور راشدانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ چناب نگر میں حکومتی ادارے سرچ آپریشن کریں تو بڑے خطرناک انکشافات سامنے آئیں گے قادیانیوں نے چناب نگر میں اسلحہ کے ڈپو قائم کررکھے ہیں اور حکومت اس فتنے کی آبیاری اور سرپرستی کررہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...