نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،یاسر

نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،یاسر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی سے انتہائی متاثرہ 5 ممالک میں پاکستان کا نام آنا حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے دعوئے کرتی نہیں تھکتی جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...