سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،عابد صدیقی

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے بدقسمتی سے پاکستان کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بھانجھ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چار سالہ حکومت میں اب تک کوئی وزیرخارجہ پیدا ہی نہ ہوسکا،جس کی وجہ سے خارجہ پالیسی کے محاز پر حکومت بہتر کاکردگی نہ دکھاسکی۔ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت مزید وقت ضائع کئے بغیر ایک قابل وزیر خارجہ مقرر کرئے جو دنیا کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لے اور بین الاقوامی اور علاقائی حالات کے مطابق ملک کی خارجہ پالیسی بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...