ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،سبزی منڈی کے معاملات پر بحث

ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس،سبزی منڈی کے معاملات پر بحث

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی زیر صدارت کا چھا منڈی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کا چھا منڈی، الاٹ کمیٹی کے اراکین ،محکمہ زراعت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو الاٹمنٹ کے با رے میں بتایا گیا اور تمام تر پروسیس کی بھی تفصیلات بتائی گئی جس پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کمیٹی کے اراکین اور سیکرٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ الاٹمنٹ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں اور اگلی ہو نے والی میٹنگ میں اس کی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...