پی ٹی آئی دنیا کی دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ، دانیال گھمن

پی ٹی آئی دنیا کی دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ، دانیال گھمن

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ )تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما دانیال گھمن نے کہا ہے کہ بی بی سی نیوزپوائنٹ کی دنیا بھرکی مقبول ترین سیاسی جماعتوں کی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دنیا کی دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے اوریہ بہت بڑا اعزازہے اوریہ عمران خان کی اکیس سال کی محنت کا نتیجہ ہے اور30 سالوں سے اقتدارکی باریاں لیکرملک لوٹنے والی خاندانی جماعتوں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے جواپنے آپ کوبڑی جماعت ہونے کا دعوی کرتی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال گھمن نے کہا کہ بی بی سی نیوزپوائنٹ کی فہرست میں پی ٹی آئی کومقبول ترین جماعت دیکھ کرشریف برادران اوران کے پاگل درباری بے ہوش ہوگئے ہیں اوران کواپنے برے دن نظرآناشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعتوں کی کرپشن نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے آئندہ انتخا بات میں کر پٹ حکمران اور انکے حواریوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گے اوران کا ہمیشہ کیلئے صفایا کردیں گے ان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...