نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے، رائے شہباز خان
جوہانسبرگ( بیورورپورٹ )پاکستان عوامی تحریک بنونی جنوبی افریقہ کے رہنما رائے شہباز خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے بھوکے شیرنے آٹا، بجلی،گیس کھانے کے بعد اب ملک کے ایئرپورٹس،ریلوے اسٹیشن ،موٹرویزاورسرکاری عمارتوں کوگروی رکھنا اورانہیں بیچنا شروع کردیا ہے اورقرض پہ قرض لیکراورمیگا منصوبوں میں ڈاکے مارکرنااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رائے شہباز خان نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے ایک طرف قومی ادارے تباہ کیے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی اپنی فیکڑیاں ،اسٹیل ملیں بے پناہ ترقی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی،گیس وبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،اووربلنگ کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ کرپٹ حکمران اپنی تجوریاں بھرکرلندن،دبئی میں جائیدادیں خریدرہے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کا کام صرف اورصرف اقتدارمیںآکرمال بناناہے، رائے شہباز خان نے مزید کہاکرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورکمیشن کا سارا بوجھ عوام پرمختلف ٹیکسوں کی شکل میں ڈال کر عوام کا کچومرنکالا جارہا ہے اوران کا سانس لینا مشکل کردیا ہے۔