کریمیا کی روسی فیڈریشن میں انضمام کو ہر گز تسلیم نہیں کرتے ، ترکی
انقرہ (آن لائن) ترکی نے کہا ہے کہ وہ کریمیا کے روسی فیڈریشن میں دوبارہ انضمام کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کیا گیا ہے کہ تین سال گزرنے کے باوجود ترکی کریمیا کی روسی فیڈریشن میں دوبارہ انضمام کے اقدام کو تسلیم نہیں کرتا بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خود ساختہ صورت حال کو ہر گز تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
جس کے تحت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی علاقے کو طاقت کے بل بوتے پر اپنے ساتھ ملایا جائے۔ بیان میں کیا گیا ہے کہ انقرہ یوکرائن کی سالمیت اور سلامتی کا بھرپور حامی ہے ۔