جنرل حسنین اور آئی جی پولیس کے بیانات پر آسیہ اندرابی کا شدید ردعمل

جنرل حسنین اور آئی جی پولیس کے بیانات پر آسیہ اندرابی کا شدید ردعمل

  



سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارتی فوج کے سابق جنرل عطا حسنین اور آئی جی پولیس ایس ایم سہائے کے حالیہ کشمیر بارے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو ان کی ذہنی اختراع قراردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح کشمیر بارے بیانیہ کو اپنے حق میں استعمال کرنے کیلئے فریب کاریوں کاسہارا لیتا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس سٹڈیز اینڈ انیلسس میں سہائے اور حسنین کی تقاریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی حق پ مبنی تحریک آزادی سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر ایک جوابی بیانیہ کیلئے کوشاں ہیں لیکن ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں صاحبان کی طرف سے کشمیر بارے پیش کیا گیا تجزیہ ان کی ذہنی اختراع ہے ۔ حریت رہنماء نے کہا کہ حق یہی ہے کہ ہماری جدو جہد اسلام کیلئے ہے اور ہم دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین اور آئی جی پولیس ایس ایم سہائے نے اپنی تقاریرمیں مسئلہ کشمیر کوکثیر الجہت قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ کشمیریوں میں عزم کی کمی ہے۔

،ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے،ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے پار تعاون سے سیاسی استحکام آئے گا ،جموں سیالکوٹ کا تاریخی روٹ بھی کھولاجانا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر


loading...