پاکستان خطے کی بڑی معاشی قوت بن کر ابھر رہا ہے، راشدبشیر سیال

پاکستان خطے کی بڑی معاشی قوت بن کر ابھر رہا ہے، راشدبشیر سیال

  



جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی بہترین محافظ جماعت کے طور پر بیس کروڑ پاکستانیوں کی واحد ترجیح بن چکی ہے۔ذاتی اقتدار کے لئے سیاست کا راستہ اختیار کرنے والی حزب مخالف کی جماعتوں کے پاس عوام اور ملک کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ان کا اصل ہدف اقتدار تک پہنچنا ہے ،راشد بشیر سیال نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی دوراندیش قیادت میں پاکستان خطے کی بڑی معاشی قوت بن کر ابھر رہا ہے اقتدار کی مدت کی تکمیل تک ایشیا کاکوئی ملک پاکستان کے ہم پلہ نظر نہیں آئے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ریاست کے مفادات پر مبنی پالیسیوں نے مملکت پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کو محفوظ بنادیا ہے۔بلکہ اللہ کی مدد سے پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قابض ہو سکیں ۔کراچی سے خیبر تک ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں اور بہت جلد پاکستان کی تمام انتظامی اکائیاں موٹر وے، پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے باہم مربوط ہوچکی ہونگی۔

مزید : عالمی منظر


loading...