افغانستان ، پولیس قافلے پر طالبان کا حملہ ، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

افغانستان ، پولیس قافلے پر طالبان کا حملہ ، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان کے پولیس کے گشتی قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ثنات اللہ تیموری نے بتایا کہ شمالی صوبہ تخار کے گاؤں کا مزارین میں طالبان نے پولیس کی ایک گشتی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سکیورتی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

عالمی منظر -