روس کی جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی ممکنہ تنصیب پر امریکا کو سخت

روس کی جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی ممکنہ تنصیب پر امریکا کو ...

  



ماسکو(اے پی پی) روس نے امریکا کی جانب سے جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی ممکنہ تنصیب پر سخت متنبہ کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی فیڈریشن کونسل کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ کاسا چیف نے کہا ہے کہ غیرایٹمی ملکوں میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب، ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کے معاہدے این پی ٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : عالمی منظر


loading...