پروفیسر ڈاکٹر فیصل کھوسہ کا ریڈیالوجی کے مختلف موضوعات پر لیکچر

پروفیسر ڈاکٹر فیصل کھوسہ کا ریڈیالوجی کے مختلف موضوعات پر لیکچر

  



لاہور(جنرل رپورٹر):کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہورمیں وینکور جنرل ہسپتال امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر فیصل کھوسہ نے ریڈیالوجی کے مختلف موضوعات پر لیکچر دیا۔اس لیکچر کا مقصد ریڈیالوجی میں سی ٹی سکین،ایم آر آئی کی جدید بین الاقوامی ٹکینیک پر زیرتربیت ڈاکٹرز کو آگاہ کیا جائے۔ریڈیالوجی کا یہ لیکچر سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر لاہور بشمول ہیڈ کواٹر کراچی، اسلام آباد ،پشارو،حیدر آباد ،ملتان اور فیصل آبادکے ریجنل سینٹر سے منسلک رہا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ ڈائیگناسٹک ریڈیالوجی شعبہ طب کا ایک اہم جزو ہے۔امراض کی درست تشخیص کیلئے ریڈیالوجی کے اہم پہلوؤں کے بارے میں علم بہت ضروری ہے۔

تاکہ امراض کی بہتر تشخیص سے اس کے موئژ علاج میں مدد مل سکے۔سی پی ایس پی ریڈیالوجی میں فیلوشپ اور ممبر شپ کروا رہا ہے۔ اس وقت ریڈیالوجی میں 833 ڈاکٹرز فیلو شپ اور553ڈاکٹرز ممبرشپ حاصل کر چکے ہیں۔ریڈیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر خواجہ خورشید احمد نے سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل کالیکچر کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر غلام مصطفٰی آرائیں،ڈاکٹر نواز سمیت سینئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4