کالم نگارسودوزیاں کی پرواہ کئے بغیرسچائی کوفروغ دیں،اجمل نیازی

کالم نگارسودوزیاں کی پرواہ کئے بغیرسچائی کوفروغ دیں،اجمل نیازی

  



لاہور( جنرل رپورٹر) قلم ،قرطاس اورکتاب کے انقلاب سے معاشرے کی کایاپلٹ جاتی ہے۔کسی کوآزادی اظہار کی آڑ میں اسلامی اورمعاشرتی اقدار پرحملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔کالم نگارسودوزیاں کی پرواہ کئے بغیرسچائی کوفروغ دیں۔قلم کار اپنے معاشرے کا نبض شناس ہوتا ہے،اصلاح احوال کیلئے کالم نگار نیک نیتی سے ارباب اقتداراورریاستی اداروں پرتنقیدضرور کرے مگر دوسروں کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اہل قلم تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست اور ریاستی اداروں کو مثبت تجاویزبھی دیں،امید ہے حکمرانوں سمیت ادارے بھی ان پرسنجیدگی سے غورضرورکریں گے،اس مشن کیلئے قلم کاروں کامتحداورمنظم ہوناازبس ضروری ہے ۔ان خیالات کااظہار ورلڈکالمسٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ اورممتازکالم نگار ڈاکٹرمحمداجمل نیازی ،مرکزی چیئرمین ایثاررانا ،مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں ،مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی سینئر نائب صدورسردارمرادعلی خان جاویداقبال ،سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی پنجاب رانامحمدارشد اوردوسرے مقررین نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سینئر نائب صدرجاویداقبال کی طرف سے گذشتہ روزلاہورجمخانہ کلب میں تنظیمی عہدیداران اورسینئر ارکان کے اعزازمیں پروقار عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سینئر کالم نگار تاثیر مصطفی، رابعہ رحمن ،اعتبارساجد،امجداقبال،عزیز ظفر آزاد،طارق خورشید ،فیصل درانی،آصف عنایت بٹ،تاثیر مصطفی،عابدکمالوی ،افتخارمجاز،پروفیسر ناصر بشیر،قاضی سعداختر ،وومن ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹرعمرانہ مشتاق، محمدصفدرسکھیرا،اخترعلی بدر،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،نسیم الحق زاہدی،محمد شاہد محمود،رقیہ غزل ،شاہدہ مجید،ملک غضنفر اعوان ،آصف مصور،روحیل اکبر ،محمدلطیف رانا،مشتاق قمر، اسامہ خان شیروانی،رباب نقوی ،ضیاء الحق نقشبندی ،سلمان پرویز،کاشف سلیمان ،عرفان نوازرانجھا ،محمدنصیرالحق ہاشمی ،اصغرعلی کھوکھر ،شفقت اللہ ملک اورمحمدعثمان چودھری سمیت متعددکالم نگارشریک ہوئے ۔تاثیر مصطفی،ممتازحیدراعوان،قاضی سعداختر،افتخارمجاز،عابدکمالوی،آصف عنایت بٹ،فیصل خان درانی، طارق خورشید ،عزیز ظفرآزاد ، امجداقبال ،اخترعلی بدر،کاشف سلیمان ،آصف مصور،ملک غضنفر اعوان ،محمدصفدر سکھیرا ،میاں اشرف عاصمی،نسیم الحق زاہدی ،محمدشاہد محمود، اورناصر چوہان سمیت دوسرے مقررین نے ورلڈکالمسٹ کلب کے قیام اوراس کے اغراض ومقاصد کوسراہا اوراس سلسلہ میں مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں۔تقریب کے دوران گستاخانہ مواد پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اس شیطانی ہتھکنڈے میں ملوث شرپسندعناصر کیلئے قرارواقعی سزاپرزوردیا گیا ۔مقررین اورشرکاء کی طرف سے ورلڈکالمسٹ کلب کی علمی وقلمی تحریک اورجمخانہ کلب میں حالیہ پروقار تقریب کے انعقاد کوخوب سراہاگیا ۔تقریب کے اختتام پرمیزبان جاویداقبال نے تمام معززمہمانوں کافرداً فرداً شکریہ اداکیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4