ٹرانسپورٹ ونگ سفری سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کر رہا ہے ، وی سیپنجاب یونیورسٹی

ٹرانسپورٹ ونگ سفری سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کر رہا ہے ، وی سیپنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفرمعین ناصر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی خدمات کے بغیر پنجاب یونیورسٹی کا نظام نہیں چل سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے کنڈیکٹرز منظور حسین اور علی دتہ کے اعزاز میں منعقدہ الوادعی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر سینئر ٹرانسپورٹ آفیسروزیر خان، نعیم سرور صدیقی اور فیض رسول سمیت ٹرانسپورٹ ونگ کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباؤ طالبات اور ملازمین کو سفری سہولیات کی فراہمی میں ٹرانسپورٹ ونگ کے ملازمین بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے تمام مسائل بہت جلد حل کئے جائیں گے۔