تعلیم حاصل کرنے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ڈاکٹر امانت

تعلیم حاصل کرنے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ڈاکٹر امانت

  



لاہور(پ ر) تعلیم حاصل کرنے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں اپنی آئندہ نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انجمن فلاح و بہبود غوثیہ بلھے شاہ روڈ قینچی امرسدھو لاہور کے صدر ڈاکٹر امانت جاوید، ڈاکٹر این اے کامران صدر ایپکا لاہور یونٹ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ماہر تعلیم خالد حبیب صدیقی نے جنرل اختر عبدالرحمان شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کے سالانہ نتائج کے موقع پر اول دوئم سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دلا کر ہی معاشرہ کا اچھا شہری بنا سکتے ہیں۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض دانشور اور صحافی عبدالطیف بیگ نے سر انجام دیئے۔ بعدازاں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...