شرح خواندگی میں اضافے سے ملکی مسائل بھی کم ہوتے جائیں گے،رسول بخش بہرام

شرح خواندگی میں اضافے سے ملکی مسائل بھی کم ہوتے جائیں گے،رسول بخش بہرام

  



لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے کہاہے کہ شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مسائل بھی کم ہوتے جائیں گے اوپن یونیورسٹی دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے جسکی سرحدیں وطن کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں جوہر عمر کے افراد کو 150سے زائد شعبوں میں 1600سے زائد کورسزکروارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کیمپس میں ’’ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ‘‘کی اختتامی ورکشاپ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جاہت مسعود ،محمد نصیر الحق ہاشمی ،سینئر صحافی سید فرزند علی اورپروفیسر شبیر صادق نے بھی خطاب کیا رسول بخش بہرام نے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ نئے وی سی کے چارج سنبھالنے کے بعد اوپن یونیورسٹی میں نئی جدتیں آئی ہیں سپیشل بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

اورجیلوں میں بھی قیدیوں کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئیں معروف تجزیہ نگار وجاہت مسعود نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کوئی یونیورسٹی اتنے زیادہ شعبوں میں کورسزنہیں کروارہی انہوں نے صحافتی کورس کا اختتام کرنے والے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کا مقصد ریاست اور شہریوں کے درمیان رابطہ کار کو بڑھانا ہوتاہے اس شعبے کامعاشرے میں اہم مقام ہے ہمیں فیلڈمیں جاکراپنی اورپاکستان کی عزت کو بچانا ہے ۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور سینئر صحافی محمد نصیر الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ دنیا کی دوسری بڑی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، یہ آپ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کے سفیر بن کر اس کے پیغام کو دوسرے لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ’’پڑھا لکھا پاکستان‘‘ کے خواب کو عملی شکل دی جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...