شاندار نوکری،جی بھر کر سوئیں اور 15 لاکھ روپے تنخواہ پائیں

شاندار نوکری،جی بھر کر سوئیں اور 15 لاکھ روپے تنخواہ پائیں
شاندار نوکری،جی بھر کر سوئیں اور 15 لاکھ روپے تنخواہ پائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) صبح کے وقت جاگنا کسے گراں نہیں گزرتا، مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں نیند سے بہت پیار ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے چین میں ایک نوکری ہے جہاں ایک کمپنی کو پروفیشنل سونے والے درکار ہیں۔ ویب سائٹ chinatopix.com کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کی یہ کمپنی فوڈ سپلیمنٹ بناتی ہے۔ اسے اپنی مصنوعات چیک کرنے کے لیے پروفیشنل سونے والے لوگ چاہئیں، جنہیں یہ سالانہ 1لاکھ یوآن (تقریباً15لاکھ روپے) تنخواہ ادا کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو سپلیمنٹ کھا کر سونا ہو گا اور پھر اس کے اثرات کے متعلق کمپنی کو رپورٹ پیش کرنی ہو گی۔ تاہم اس میں شرط یہ ہے کہ ان لوگوں کو محض سونا نہیں ہو گا بلکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نیند کے تناسب سے مختلف انداز اور اوقات میں سونا ہو گا۔ مثال کے طور پر ایک سافٹ ویئر پروگرامر کی نیند دن کی نارمل نوکری کرنے والے شخص کی نیند کی نسبت بہت مختلف ہوتی ہے۔ وہ بہت بے ترتیب انداز میں نیند لیتا ہے۔ چنانچہ یہ نوکری حاصل کرنے والوں کو ہر انداز میں سونا ہو گا۔ اس نوکری کے لیے کوئی تجربہ درکار نہیں ، بس امیدواروں کو ہمہ وقت کی نیند سے پیار ہونا چاہیے۔
سوئیں