مائیکروسافٹ کا نابینا پروگرامر تیار کرنے کا منصوبہ

مائیکروسافٹ کا نابینا پروگرامر تیار کرنے کا منصوبہ
مائیکروسافٹ کا نابینا پروگرامر تیار کرنے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پروگرامنگ اور کمپیوٹنگ سیکھنے کے لیے اب تیز نظر کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے نابینا بچوں کو پروگرامنگ سکھانے کے اچھوتے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔مائیکروسافٹ کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ نے ’پروجیکٹ ٹورینو‘ کا اجرا کیا ہے جس کے تحت بصارت میں خرابی کے شکار بچوں کو کوڈنگ سکھائی جاتی ہے۔ اس کے ذریعے 7 سے 11 سال کے بچے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں۔پروجیکٹ ٹورینو میں سادہ اصولوں کے ذریعے بچوں کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کمانڈ کے ذریعے کوڈنگ سکھائی جاتی ہے۔ ان سادہ امور کے ذریعے طالبعلم چھوٹے اور سادہ پروگرام بناسکتے ہیں مثلاً بھول بھلیوں سے گزرنا یا خلا میں آگے بڑھنا وغیرہ۔