ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آ گئی

ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آ گئی

  



لاہور ( کامرس رپورٹر۔اپنے خبر نگار سے )ملکی ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم ، ملک کے سب سے بڑے ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آ گئی جبکہ منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف سات فٹ اور چشمہ میں صرف ایک فٹ بلند رہ گئی ۔ وزارت بجلی و پانی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح صرف 1380 فٹ ہے جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول بھی 1380 فٹ ہے ۔ ڈیم میں قابل استعمال کا ذخیرہ صرف 60 ایکٹر فٹ رہ گیا ہے اس طرح منگلا میں پانی کی سطح 1047 فٹ رہ گئی ہے جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1040 ہے اس طرح ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 1300 ایکٹر فٹ رہ گیا ہے ۔ چشمہ میں پانی کی سطح 638.15 فٹ ہے جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 637 فٹ ہے ۔ گزشتہ روز تربیلا میں پانی کی آمد 17000 کیوسک فٹ جبکہ اخراج 15200 کیوسک فٹ رہا اس طرح منگلا میں پانی کی آمد 17000 کیوسک فٹ اور اخراج 17000 کیوسک فٹ رہا ۔ ماہرین کے مطابق موجودہ صورت حال میں آئندہ سیزن میں فصلوں کے لئے پانی کی شدید قلت رہی گی جس سے ملکی زرعی پیداوار متاثر ہو گی ۔

پانی کی سطع

مزید : علاقائی


loading...