ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، شہباز شریف کا ورلڈ ڈاؤن سینڈروم ڈے پر پیغام

ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ ڈاؤن سینڈروم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ذہنی امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرہ کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ خصوصی بچے اہلیت اورقابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں۔ خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ ڈاؤن سینڈروم ڈے کا بنیادی مقصد ڈاؤن سینڈروم جیسی بیماری سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...