خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیں، نورالامین مینگل

خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیں، نورالامین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک سے منسلک انڈسٹری کو ماہر غذا بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گھی، آئل، دودھ، مشروبات اور دیگر خوراک بنانے والی تمام کمپنیوں میں ماہر خوراک لازمی قرار دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے منسلک تمام کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خوراک کی تیاری کے شعبہ میں ماہر خوراک یا فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ماہر خوراک کی موجودگی سے اشیاء خوردونوش کے میعار میں مزید بہتری آئے گی۔متعلقہ شعبہ میں تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی سے غذا کی غذائیت، تیاری کے مراحل کے تکنیکی پہلوؤں اور خوراک کی تیاری میں تمام حفاظتی پہلوؤں کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے گا۔20 اپریل تک خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیں۔20 اپریل تک فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھرتی نا کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کی منسوخی بھی عمل لائی جا سکتی ہے ۔اس سلسلے میں خوراک سے منسلک کمپنیوں اور عوامی آگاہی کے لیے تفصیلی اشتہار دیا جا چکا ہے۔
نورالامین مینگل

مزید :

علاقائی -