دیگر معاملا ت کی جانب بڑھنے سے قبل کشمیر جیسے بنیادی مسائل حل کرنے چاہئیں : عبدالباسط

دیگر معاملا ت کی جانب بڑھنے سے قبل کشمیر جیسے بنیادی مسائل حل کرنے چاہئیں : ...

  



سرینگر(آن لائن)سیاسی سفارتی اور سرحدی کشیدگی کے درمیاں مسئلہ کشمیر کو اہم ایشو قرار دیتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حل طلب بنیادی مسائل بہتر تعلقات پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے قبل جموں وکشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک خلاختم ہونا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے پہلے جموں وکشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔ ہمیں مشکل معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کی ضرورت ہے مذاکرات کے بغیر خلاختم نہیں کیا جاسکتا ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کودہشتگردی کے مسئلے تک محدود نہیں کرنا چاہے دونوں ممالک کو بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے اہم اور بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر سمیت دیگر حل طلب باہمی مسائل کو دونوں ممالک کے درمیان ٹکراؤ کشیدگی اور بہتر تعلقات میں رکاوٹ قرار دیا۔

مزید : علاقائی


loading...