صوبائی دارالحکومت میں ہنڈی ، حوالہ کا کاروبا ر عروج پر ، 227مقامات پر غیر قانونی کام جاری

صوبائی دارالحکومت میں ہنڈی ، حوالہ کا کاروبا ر عروج پر ، 227مقامات پر غیر ...

  



 لاہور ( کرا ئم ر پو رٹر ، اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبا ئی دا ر الحکومت میں مختلف مقامات پر پو لیس کی مبینہ سر پرستی سے ہنڈ ی ، حوالہ کا کا وبا ر عروج پر ہے ۔ دوروز قبل ایف آئی اے نے انا ر کلی میں کا رروا ئی کرتے ہو ئے 6افرا د کو حرا ست میں لے کر غیر ملکی کر نسی سمیت کرو ڑو ں رو پے بر آمدکر لئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں227مقاما ت پرغیر ملکیو ں سمیت مقامی لوگ ہنڈی اور حوالہ کا غیر قانو نی کا روبا ر کر ر ہے ہیں ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ افرا د اپنے علاقے کے ایس ایچ او کو مبینہ طو ر پر منتھلی د یتے ہیں جبکہ کئی پو لیس اہلکا ر اس کا روبار میں ان کے پا رٹنر بھی ہیں ۔ شہرمیں منی چینجرکی آڑمیں مختلف مقامات پر ہنڈ ی، حوالہ کا کا روبار کیا جا ر ہا ہے جن میں ما ل ر ڈ ، بیڈ ن رو ڈ ، انا ر کلی ، شاہ عا لمی ، ہا ل رو ڈ ، ڈیو ٹی فری شاپ ، مو چی گیٹ، یکی گیٹ ،سول لا ئنز ، ما ڈل ٹاؤن ، قلعہ گجر سنگھ ، گڑھی شاہو، با غبا نپو ر ہ ، فیکٹر ی ایریا ، نو لکھا، ڈ یفنس ، مغل پو ر ہ ، شما لی چھا ؤ نی وغیر ہ کے علاقے شامل ہیں۔ دوروزقبل ایف آئی اے پو لیس نے انا ر کلی میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے بڑے منی چینجر کے دفتر پر چھاپے کے دوران چھبیس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کر کے چھ افراد کو گرفتا رکیا ۔ برآمد ہونے والی کرنسی میں سعودی ریال اور امریکی ڈالر بھی شامل ہیں۔ بتا یا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے انار کلی کے علاقے میں پراچہ انٹرنیشنل کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر چھبیس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی قبضے میں لے لی۔ پکڑی جانے والی کرنسی میں تیرہ لاکھ سعودی ریال، دس لاکھ عراقی دینار، دس لاکھ جاپانی ین، چائنیز، ملائشین رنگٹ، سوئس فرانک، ہانک گانگ، امریکہ اور کینڈا کے ڈالر، ایرانی کرنسی، ایک لاکھ ساٹھ ہزار نارویجین کرونا اور چودہ کروڑ پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق، منی چینجر کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کیا جا رہا تھا اور ماہانہ کروڑوں روپے بیرون ملک سمگل کئے جا رہے تھے۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کاکو ئی ایس ایچ او ہنڈ ی حوالہ کے کا روبا ر میں ملو ث نہیں ہے اگر ملو ث پا یا گیا تو محکما نہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

مزید : علاقائی


loading...