دھماکہ کیس ، سہولت کار انوارالحق کے ریمانڈ میں مزید 30دن کی توسیع

دھماکہ کیس ، سہولت کار انوارالحق کے ریمانڈ میں مزید 30دن کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیئرنگ کراس دھماکہ کیس کے مرکزی سہولت کار انوارالحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 30دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔سی ٹی ڈی نے مرکزی سہولت کار انوارالحق کو 30دن کا ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کرنی ہے اس کا مزید ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد انوارالحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 30دن کی توسیع کردی ہے۔ریمانڈ ختم ہونے پر انوارالحق کو بکتر بندگاڑی میں سخت حفاظت میں عدالت پیش کیا اس موقع پر پولیس کی نفری عدالت کے باہرموجود تھی۔ ملزم کو چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد سی سی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔سی ٹی ڈی پولیس ملزم سے تحقیقات کررہی ہے ملزم کے بھائی اور دیگرافراد کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ،چیئرنگ کراس دھماکے کی انکوائری وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -