16ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر 16ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو ہربنس پورہ اور جنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
16 ملزم