بہن کو قتل کرنے پر سزائے موت کے مجرم کی بریت کا حکم

بہن کو قتل کرنے پر سزائے موت کے مجرم کی بریت کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بہن کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سزائے موت کے ملزم محمد شفیق کوبری کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سرورچودھری پرمشتمل 2رکنی بنچ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے اپیل کنندہ محمدشفیق کی بریت کی درخواست پرسماعت کی،ملزم کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ مجرم پرساتھی کے ہمراہ بہن کو قتل کا مقدمہ درج کیاگیا،مقدمہ میں چشم دید گواہوں کی موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محمد شفیق کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی