منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر رفو چکر ہو گیا

منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر رفو چکر ہو گیا

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) بادامی باغ کے علاقہ میں منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر رفو چکر ہو گیا۔ گرفتاری کے لئے آنے والے پولیس اہلکار خواتین کے ہاتھوں پٹ گئے۔بتا یا گیا ہے کہ پولیس نے مقامی منشیات فروش سمیع اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود خواتین نے اہلکاروں کا گھیراؤ کر لیا۔ مذکورہ منشیات فروش موقع سے فائدہ اٹھا کر رفو چکر ہو گیا جبکہ عورتوں نے گرفتاری کے لئے آنے والے اہلکاروں کو تشد د کا نشانہ بنایا ۔ اہلکار پٹنے کے بعد خالی ہاتھ لوٹ گئے۔

مزید : علاقائی


loading...