پنجاب بار کونسل نے مختلف امور کیلئے 19کمیٹیاں قائم کر دیں : نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بار کونسل نے مختلف امور کیلئے 19کمیٹیاں قائم کر دیں : نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار )پنجاب بارکونسل نے مختلف امورکو سرانجام دینے کے لئے 19کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،پیشہ ورانہ بے ضابطگی کے مرتکب وکلاء کے خلاف کاروائی کے لئے 5مس کنڈیکٹ ٹربیونلز کے ممبران کا تقرربھی کردیاگیاہے۔وائس چیئرمین پنجاب بارملک عنائت اللہ اعوان اورچیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سید عظمت علی بخاری کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکشن جاری کیاگیاہے، جس کے مطابق پنجاب بار کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین سید عظمت علی بخاری ہوں گے جبکہ ممبران میں سید فرہاد علی شاہ،، محمد افضل فروکہ ، محمد اکرم چودھری ، عبدالعزیز خان اورمحمد عارف خان شامل ہیں،ملک سرود احمد ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین جبکہ حبیب نوازٹوانہ ، شیخ عبدالغفار، عبدالطیف ہنجراہ اورواصف علی چودھری ممبران ہوں گے۔ محمد رفیق جھٹول لینڈایکوزیشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سید علی ریاض کرمانی ، محمد ناصرجوئیہ ، رانا سیف للہ اورجام محمد یونس ممبران ہوں گے۔ امتیازنورملک بناولٹ فنڈ کمیٹی کے چیئرمین، ملک سلیم اخترکچھی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ، آغافیصل چیئرمین فنانس کمیٹی ، محمد افضل چودھری ،چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی ، سجاد اکبرعباسی چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی، غلام سرورنہنگ سمیناراینڈ سمپوزیم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،پیشہ ورانہ بے ضابطگی کے مرتکب وکلاء کے خلاف لاہورہائیکورٹ کے ججز کی سربراہی میں کاروائی کروانے والے مس کنڈیکٹ ٹربیونل کے ممبران کا تقرربھی کردیاگیا ہے۔ لاہور اورگوجرانولہ ڈویژن کے وکلاء کے خلاف کارروائی کرنے والے مس کنڈیکٹ ٹربیونل دومیں پنجاب بارکونسل کے محمد جاویداعوان اورمحمد اکرم خاکسارکوممبرز نامزدکیاگیا ہے۔ فیصل آباد اورسرگودھا ڈویژن کے وکلاء کے خلاف کارروائی کرنے والے مس کنڈیکٹ ٹربیونل نمبر3کے لئے چودھری محمد اکرم جھٹول اورخاوربشیرکو ممبرز نامزدکیاگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -