ٹیکسی ڈرائیوروں کی اے ایس ایف اہلکاروں کیخلاف مقدمے کی درخواست

ٹیکسی ڈرائیوروں کی اے ایس ایف اہلکاروں کیخلاف مقدمے کی درخواست

  



لاہور(نامہ نگار) ییلوکیب ٹیکسی ڈرائیوروں نے سیشن کورٹ میں اے ایس ایف کے اہلکاروں کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی،فاضل جج نے ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ سے آج21مارچ کورپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت میں ییلوکیب ٹیکسی ڈرائیواروں نے ایئرپورٹ اے ایس ایف کے اہلکاروں محمد اکرام اور مذمل احمد کے خلاف ان سے مبینہ طور پربھتہ مانگنے اور حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے پر اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے ڈرائیور محمد طاہرڈوگر اللہ بخش اور افتخارمرزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کو گورنمنٹ نے ایئرپورٹ پر ٹیکسی کھڑی کرنے اور مسافروں کو لانے اور لے جانے کی اجازت دے رکھی ہے ان کے پاس تحریری طور پر اجازت نامہ بھی موجود ہے لیکن ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف کے دو اہلکار اکرام اور مذمل اس کو بلا وجہ تنگ کررہے ہیں ،بھتہ دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ،مقامی پولیس کو بھی درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...