مختلف مقامات پر سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ، 4افراد زخمی ہو گئے

مختلف مقامات پر سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ، 4افراد زخمی ہو ...

  



لاہور (اپنے کرا ئم رپورٹر سے) صوبائی دارالحکومت کے 3مختلف مقامات پر سلنڈر د ھما کہ اور آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخا کستر ہو گیا جبکہ 4افرا د زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق با غبانپو ر ہ داروغہ والا کے علاقہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت 4افرا د زخمی ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا ۔ زخمیو ں میں نو ر ، ثمینہ ، انور ، اور لیاقت شامل ہیں۔ کاہنہ کے علاقہ کاہنہ کاچھا میں فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے فیکٹری میں خوف وہراس پھیل گیا اور ملازمین نے جان بچانے کے لئے دوڑیں لگادیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،آتشزدگی سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں گھر میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی


loading...